ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز

جمعرات 28 مارچ 2024 21:44

ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) لاہور سمیت ملک بھر میں چائنیز کی سکیورتی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ لاہور سمیت ملک بھر میں چائنیز وفد کے لیے بم پروف بسوں کے لیے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا، چائنیز کے وفد بم پروف بسوں میں ہی سفر کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ سے آنے والے چائنیز کو ایرپورٹ سے ہی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

لاہور میں موجود چائنیز اور ان کی رہائش گاہوں اور کام کرنے والی جگہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ چائنیز انسٹالیشن کی ازسر نو سکیورٹی آڈٹ بھی کیا جا رہا ہے، سکیورٹی آڈٹ کے بعد سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جا سکے گا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں اس وقت 1144 چائنیز باشندے موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں