ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہفتہ کے روز تک ملتوی

جمعہ 29 مارچ 2024 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کے واقعات میں دومقدمات میں گرفتار تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت (کل) ہفتہ تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر جمعہ کو سماعت کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مختلف الزامات کے تحت درج دیگر مقدمات بھی قائم ہیں اور وہ اس وقت جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں