wلاہور : نجی ہسپتال میں ڈکیتی، مریضوں اور عملے کو لوٹ لیاگیا

اتوار 28 اپریل 2024 21:10

ی*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) تھانہ شاہدرہ 25 نمبر سٹاپ پر نجی ہسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا۔ موٹر سائیکل سوار 6 ڈاکو اسلحہ لیکر نجی ہسپتال میں گھسے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گلی میں کھڑی خواتین اور افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔ ڈاکوؤں نے ہسپتال میں مریضوں اور سٹاف کو بھی لوٹ لیا۔ چھ ڈاکو نجی ہسپتال میں لوٹ مار کرتے ہوئے مریضوں کا کھانا بھی کھاتے رہے۔ اہل علاقہ نے شکایت کی کہ بار بار کال کرنے پر بھی تھانہ شاہدرہ پولیس فوراً نہ پہنچی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں