نادہندگان کے خلاف 3.36ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے،لیسکوترجمان

اتوار 28 اپریل 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 209 ویں روز 3.36ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی31 نادہندگان سے0.59 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی57 نادہندگان سے0.62ملین کی ریکوری کی گئی۔

دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 45 نادہندگان سے 0.48 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی26 ڈیفالٹرز سے0.15 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی11 نادہندگان سے0.30 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی39نادہندگان سے 0.34 ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی39 نادہندگان سے 0.44 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی23 نادہندگان سے 0.44 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 209 روز سے جاری مہم کے دوران 101384 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 90 کروڑ50 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 14716 نادہندگان سے 429.15 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13261 نادہندگان سے682.14 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 11429 نا دہندگان سے 384.85 ملین اور ساوتھ سرکل میں 5965 نادہندگان سے 159.90ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8746نادہندگان سے 234.44 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11824 نادہندگان سے 426.38 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16178 نادہندگان سے 188.81 ملین جبکہ قصور سرکل میں19265 نا دہندگان سے400.06 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں