پنجاب کے ریجنل و ضلعی دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

جمعہ 29 مارچ 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام ریجنل اور ضلعی دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقادکیا گیا جس میں اینٹی کرپشن افسران نے عوام کے مسائل سنے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب بھر کے اینٹی کرپشن دفاتر میں شہریوں نے کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل بیان کے اور اینٹی کرپشن افسران نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کاکہنا تھا کہ کرپشن فری پنجاب کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کھلی کچہریوں کا انعقاد اینٹی کرپشن کی کرپشن کے خلاف جاری جدوجہد کا حصہ ہے تاکہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے مزید کہا کہ عوام سے براہِ راست رابطے کے لئے پنجاب کے تمام اینٹی کرپشن دفاتر میں روزانہ صبح 10 سے11 بجے تک کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا، عوام بے خوف ہو کر کرپٹ عناصر اور کرپشن کی نشاندہی کریں ،بدعنوان عناصر کو ہر قیمت پر نشان عبرت بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں