ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی مہم جاری ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 98 مقامات سے لاروا برآمد

منگل 16 اپریل 2024 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 98 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کر کے تلف کر دیئے - ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر ڈینگی مہم کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے جاری ہیں- انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسترو نے یو سی 71 بلال گنج میں ڈینگی مہم کا جائزہ لیا ،اے سی سٹی رائے بابر نے انہیں بریفننگ دی- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ٹیم نمبر 03 کی کارکردگی، گھروں، کنٹینرز اور ہاٹ سپاٹس کا جائزہ لیا-اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹان صاحبزادہ یوسف نے یو سی 129 میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی ڈی ایچ او نے انہیں اس موقع پر بریفنگ دی-اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے کینٹ یو سی والٹن ون میں سپروائزر سروئلنس، ڈور مارکنگ، ٹیلی شیٹ کا جائزہ لیا-اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے یو سی 119 میں ان ڈور، آٹ ڈور ڈینگی لاروا ٹیگنگ کی چیکنگ-اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 33 کا اچانک دورہ کیا اور ڈینگی مہم کا جائزہ لیا- ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ رواں سال 420 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا- انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران ڈینگی لاروا کی روک تھام کے لئے متحرک ہیں، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں