اووربلنگ پر لیسکو افسران کی پکڑ دھکڑ، عملہ دفاتر سے غائب،سائلین رل گئے

منگل 16 اپریل 2024 17:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) اوور بلنگ پر ایف آئی اے کی کارروائیوں کے باعث لیسکو افسران دفاتر سے غائب جبکہ سائلین رل گئے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای)کی جانب سے لیسکو افسران کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، ایف آئی اے کی کارروائیوں کے باعث لیسکو کے مختلف سرکلز کے ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز دفاتر سے غائب ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں باغبانپورہ، شاہ پور سمیت دیگر ڈویژنز کی اوور بلنگ اور بوگس ڈیٹیکشن بلوں کی انکوائریاں زیر تفتیش ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے بوگس ڈیٹیکشن اور اوور بلنگ کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ان انکوائریوں اور مقدمات کی انویسٹی گیشن کے لیے لیسکو کے افسران اور دیگر سٹاف کو نوٹسز جاری کئے ہیں، گرفتاری کے خوف سے لیسکو افسران نے دفاتر میں آنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیسکو انجینئرز کی جانب سے ایف آئی اے پر غیر قانونی دبائو ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔لیسکو افسران کے دفاتر میں نہ آنے کی وجہ سے کام بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ سائلین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں