جنرل ہسپتال کا ڈاکٹر دوران ڈیوٹی چل بسا، پروفیسر الفرید ظفر کا اظہار افسوس

50سالہ ڈاکٹر نعمان شاہد کے اچانک انتقال کی خبر پر ہیلتھ پروفیشنلز افسردہ ہو گئے

بدھ 17 اپریل 2024 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) لاہور جنرل ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نعمان شاہد دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے کے باعث چل بسے۔

(جاری ہے)

50سالہ ڈاکٹر نعمان شاہد کے اچانک انتقال کی خبر پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر ، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل سمیت ودیگر ہیلتھ پروفیشنلز افسردہ ہو گئے ۔اس موقع پر پروفیسر الفرید ظفر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی اللہ کی امانت اور موت ایک حقیقت ہے ۔ اللہ جب چاہے زندگی واپس لے سکتا ہے۔ اس پر صبر کرنا ہی مومن کی نشانی و ایمان ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کے اچانک انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں