uسیف سٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کروا دیا

iمتاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 پر کال کی تھی

بدھ 17 اپریل 2024 18:11

oلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پنجاب سیف سٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کروا دیا۔ بلیک میلر لڑکے نے ٹک ٹاک پر لڑکی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں۔

(جاری ہے)

لڑکی نے الزام لگایا کہ لڑکے نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔ متاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 پر کال کی۔سیف سٹی نے کیمروں کے ذریعے لڑکی کو کال کے دوران لائیو مانیٹر کیا۔لڑکی کی شکایت پر فورا کوٹ لکھپت پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں