طلبا وطالبات کے مابین کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ

بدھ 17 اپریل 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیر اہتمام ’’تقریبات یوم اقبال‘‘ کے سلسلے میںایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میںسکولوں کے طلبا وطالبات کے مابین کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض الحاج اختر حسین قریشی‘ پروفیسر لطیف نظامی‘ نعیم احمد نے انجام دیے۔

نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں بریرہ فاطمہ نے اول‘ ماریہ علی نے دوئم اورفاطمہ رضوان نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ آورش عثمان‘ سیدہ فاطمہ قربان اور مریم شاہد کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔پرائمری سیکشن کے طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں غلام صابر نے اول‘ عبدالمنان شبیر بھٹی نے دوئم اور طلحہ عقیل نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد نجم مصطفی ‘ عباداللہ اور حسن برہان کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایلیمنٹری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںسیدہ ماہ نور فاطمہ نے اول‘ مہک گلزار نے دوئم اور حبہ عمرنے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ارحمہ تنویر‘ زینب عمران بٹ‘ سویرا طاہر‘ ایمن رضوان اور مائدہ کامران کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں محمد ایان احمد نے اول‘ حسنین طارق نے دوئم اور سید محمد حسن زیدی نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ موحد احمد‘مدثر علی اور ایان محسن کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

سکینڈری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںفاطمہ عمر نے اول‘ انعم عمران نے دوئم اور دعا شہزاد محمود نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ہادیہ عدیل‘ سمیہ نثار اور مناہل اویس کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔سکینڈری سیکشن کے طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمحمد نوشہ اکرم نے اول‘ محمد حیدرنے دوئم اور سید علی حسین گیلانی نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد احمد جاوید اور عاطف علی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں آج جمعرات 18اپریل کو دس بجے صبح کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہو گا۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں