سعودی عرب پاکستان کاقابل بھروسہ دوست ہے،قاضی زاہد حسین

بدھ 17 اپریل 2024 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب پاکستان کا ایک قابل بھروسہ دوست ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستانی عوام کی مدد کی اور پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لئے ہر بار تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی دینی اورتاریخی روابط ہیں جنہیں کوئی قوت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اہم موقع پر سعودی اعلی سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں