محتسب پنجاب کے حکم پر 13 درخواست گزاران کو انکے زیر التوا 1 کروڑ 36 لاکھ سے زائد کی رقم ادا کر دی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 15:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، چیف انجینئر سینٹرل زون، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، ریسکیو1122سروسز پنجاب، چیئرمین ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے احکامات پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 13درخواست گزار افراد نیدرخواست گزاری کہ وہ فیملی پنشن، ماہانہ امداد اور زیر التوا واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہے لہٰذا محتسب پنجاب سیزیر التوا واجبات جاری کروائے جانیکی استدعا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کو جلد از جلد ان کے زیر التوا واجبات ادا کئے جائیں، حسب الحکم ادارہ کی جانب سے سائلین کو ان کے زیر التوا واجبات کی درخواستوں میں ریلیف فراہم کر دیا گیاہے۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست گزارافراد نے اپنی شکایات کے حل کیلئے موثر کردار کرنے پر محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کابے حدشکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں