روس کے سفیر کا الحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ، فن پاروں کو سراہا،ترجمان

جمعرات 18 اپریل 2024 15:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے جمعرات کو الحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ کیا۔روسی سفارت خانے سے الینا کولسنکووا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔الحمرا آرٹس کونسل کے ترجمان کے مطابق البرٹ پی خوریف نے پاکستانی آرٹسٹوں کے کام کو دیکھا اور ان کی پذیرائی کی۔

(جاری ہے)

الحمرا آرٹ میوزیم کے افسران نے روس کے سفارت وفد کا پرتپارک استقبال کیا اور انہیں الحمرا آرٹ میوزیم میں آویزاں پاکستانی آرٹسٹوں کے سینکڑوں فن پارے دکھائے جن کی البرٹ پی خوریف نے دل کھول کر تعریف کی اور الحمراکے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین الحمرا رضی احمد نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہمیں اپنے آرٹ پر فخر ہے، ہمارے آرٹسٹوں کا کام اس قدر اعلی ہے کہ جیسے دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں