صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوں کی ورکنگ کا جائزہ لیا

جمعرات 18 اپریل 2024 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل محمود احمد بھٹی نے صوبائی وزیرصنعت و تجارت کو ادارے کی کارکردگی، تنظیمی ڈھانچے اور ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کنزیومر کورٹس کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں سہولت دینا ہے، عوام کو اس حوالے سے بھرپور آگاہی فراہم کی جائے،صارف کے حق کے تحفظ کیلئے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،صارفین کی شکایات کا ازالہ مقررہ وقت کے اندر یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

وزیرصنعت و تجارت پنجاب نے کہاکہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضلعی صارف عدالتیں اور ضلعی تحفظ کونسلز کے افسران مثر کردار ادا کریں۔صوبائی وزیر نے آن لائن شکایات کے اندراج کیلئے ادارے کی ہیلپ لائن کی ورکنگ کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل محمود احمد بھٹی نے بتایاکہ صارف کورٹس میں اب تک 52591کیسز فائل ہوئے جن میں سے 50345کیسز نمٹا دیئے گئے۔اسی طرح اتھارٹی میں 50760شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 48727نمٹا دی گئیں۔اجلاس میں خالد رفیق اعوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیمیکل، را محمد افضل خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل، عابد علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، محمد شاہد اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن)، تنویر احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں