پنجاب حکومت کی کارکردگی صر ف فو ٹو سیشن ہی: فرخ جاوید مون

پاکستان کی غیورعوام موجودہ جعلی حکومت سے نجات اور عمران خان کووزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے

بدھ 1 مئی 2024 19:22

ٖلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہپنجاب حکومت کی کارکردگی صر ف فو ٹو سیشن ہے،تحریک انصا ف ایک حقیقت ہے، بد قسمتی سے ملک بھر میں دوبارہ کرپشن و لوٹ ماری کا بازار گرم ہے ، پاکستان کی غیورعوام موجودہ جعلی حکومت سے نجات اور عمران خان کووزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کو بے گناہ پابند سلاسل کر کے اپنی مرضی و منشا پر چلانے کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن پاکستان اور عوام کو حقیقی آزادی دلانے کی جدوجہد میں عمران خان نہ جھکے ہیں نہ آئندہ جھکیں گے۔ ملک میں انتشار اور افراتفری کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے غیر آئینی اقدامات نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں کے دلدل میں دھکیلا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں