اسلام مزدورکے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے : جے یو آئی

ملک کی پارلیمنٹ تب مضبو ط ہو سکتی ہے جب وہ غریبوں اورمزدور کے حقوق کی بات کرے گی

بدھ 1 مئی 2024 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اسلام مزدورکے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے، ملک کی پارلیمنٹ تب مضبو ط ہو سکتی ہے جب وہ غریبوں اورمزدور کے حقوق کی بات کرے گی،پیارے آقا محمد ﷺ نے فرمایا مزدور کی مزدوری اس کے پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام نے مزدور کی اہمیت کے پیش نظر اسکی قدر و منزلت اور حقوق کے بارے میں احکامات دئیے ہیں، حدیث نبویؐ میں مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اسکی اجرت کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے، ملک میں جاری بدترین مہنگائی ، بیرزوگاری اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث ہمارے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ضرورت اس امر کی ہے مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزدوروں کی تنخواہوں میںاضافہ کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں