ایف آئی اے کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریوں کیخلاف درخواست ، وکلاء کو دلائل کیلئے 18 مئی تک مہلت

جمعرات 18 اپریل 2024 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے ایف آئی اے کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز عقیل الرحمان،ندیم عمار کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر وکلاء کو دلائل کیلئے 18 مئی تک مہلت دیدی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عقیل الرحمان اور ندیم عمار پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور لا افسر کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انکو سیاسی بنیادوں پر تین سالوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر ایف ائی اے لاہور میں تعینات کر دیا گیا۔ تین سال مدت پوری ہونے کے بعد ایف ائی اے نے ان دونوں افسران کی خدمات پراسیکوشن کو واپس کر دیں۔ پراسیکوشن نے دونوں افسران کو واپس آکر جوائننگ نہ دینے پر معطل کر دیا۔ دونوں افسران غیر قانونی ایف آئی اے میں کام کر رہے ہیں، عدالت دونوں افسران کی بطور ایف آئی اے ڈیپوٹیشن پر تقرریاں کالعدم قرار دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں