ایل ڈی اے ٹیموں کی کارروائی، سالانہ کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر10سے زائد املاک سربمہر کر دیں

جمعرات 18 اپریل 2024 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلا ئزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزشادمان ون کے علاقے میں سالانہ کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی اور سالانہ کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر10سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا، سیل کی گئی املاک میں پولی کلینک، فلور مل، نجی پرائیویٹ سکول، ڈینٹل کلینک، ہوسٹل، سٹور، اکیڈمی اور نجی آفس شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق سیل کی گئی املاک کے ذمہ کمرشلائزیشن فیس کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبا ت تھے، آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی تعمیرات /کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں