tواسا نے لاہور کے 7زونوں میں پانی کی قلت کی گھنٹیاں بجا دیں

جمعرات 18 اپریل 2024 21:15

ص لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) موسم سرما کے چھ ماہ سوئے رہنے کے بعد موسم گرما آتے ہی محکمہ واسا نے بھی اپنی آنکھیں کھول لی ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہر لاہور میں گرمی شروع ہوتے ہی واسا نے شہر لاہور کے 7زونوں کے 28علاقوں میں پانی کی قلت کی گھنٹیاں بجا دی ہیں اور پنجاب حکومت سے فوری طور پر فنڈنگ کا مطالبہ کر دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں بھیجی گئی سمری میں واسا نے پنجاب حکومت کو الرٹ جاری کیا ہے کہ اگر فوری طور پر رقم فراہم نہ کی گئی تو ان علاقوں کے عوام پینی کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے واسا نے سمری میں ان علاقوں کے ناکارہ ٹیوب ویلوں کی فوری تبدیلی کی بھی نشاندہی کی ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں