پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا

جمعرات 18 اپریل 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبط کرنے کی سزا سنادی،تفصیل کیمطابق پراسیکیوٹر جنرل نے پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوں صفدر علی شاہ اور کاشف کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک ایک سال سروس ضبط کرنے کی سزا سنادی ہے،سید فرہاد علی شاہ کاکہنا تھاکہ محکمے سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائیگا،نااہلی کا ثبوت دینے والے ملازمین کی محکمہ میں ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں