پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف

جمعرات 25 اپریل 2024 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے تمام صوبوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پنجاب کے 75فیصد ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز ہیں جبکہ سندھ میں 18فیصد سکولوں میں ہی یہ سہولت ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 31فیصدر سکولوں میں لائبریریز کی سہولت موجود ہے، گلگت بلتستان کے 50فیصد سکولوں میں لائبریریز ہیں جبکہ آزاد کشمیر کے صرف 16فیصد سکولوں میں لائبریریز ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں