لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ،30ہزار بجلی چور پکڑ ے گئے

�رب 37 کروڑ 61 لاکھ 5 ہزار222روپے کے ڈیٹکش بل جاری ‘ ترجمان

اتوار 28 اپریل 2024 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ، 222روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 74 ہزار285ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،71 ہزار540ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ 30 ہزار 7 ملزمان گرفتارکئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ 7 لاکھ 69 ہزار366یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 37 کروڑ 61 لاکھ 5 ہزار222روپے بنتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 304 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں11 کمرشل، 3 زرعی،1 انڈسٹریل اور289 ڈومیسٹک تھے جنہیںمنقطع کرکے ان کو 2 لاکھ 29 ہزار841یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 56 لاکھ 29 ہزار441روپے بنتی ہے ۔ پھول نگر کے علاقے میں کنکشن کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ، صدر پھول نگر کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ 45 ہزار روپے ،ستوکتلہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 50 ہزار جبکہ شاہدرہ میں ہی ایک اور ملزم کو 1 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں