فوڈ اتھارٹی نے معروف مارٹس ،سٹورز کو سپلائی کیے جانے والا 2 ہزار کلو زائدالمیعاد، بدبودار اور فنگس زدہ گوشت برآمد کر لیا

یونٹ کے انتہائی ناقص انتظامات، گندے بدبودار چلرزمیں گوشت کو سٹور کیا گیا تھا،گوشت پر مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی

اتوار 28 اپریل 2024 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پنجاب فوڈاتھارٹی کی جعلسازی کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی محمد عاصم جاوید نے ٹیموں کے ہمراہ ملتان روڈ پر واقع میٹ پروسسنگ یونٹ پر چھاپہ ما ر کر معروف مارٹس اور سٹورز کو سپلائی کیے جانے والا 2 ہزار کلو زائدالمیعاد، بدبودار اور فنگس زدہ گوشت برآمد کر کے مقدمہ درج کر ادیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق یونٹ کے انتہائی ناقص انتظامات، گندے بدبودار چلرزمیں گوشت کو سٹور کیا گیا تھا،انتہائی لازم تلفی ریکارڈ عدم دستیاب، گوشت پر مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی،تیار پراڈکٹس پر تاریخ اجرا ء اور تنسیخ عدم موجود، لیبل پی ایف اے سے رجسٹرڈ نہیں تھا،مارٹس اور سپر سٹورز پر مہنگے داموں فروخت ہونے والے گوشت کا معیار انتہائی ناقص پایا گیا۔محمد عاصم جاوید کے مطابق برآمد شدہ گوشت قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد جلا کر تلف کر دیا گیا،یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر اکے پوری سپلائی چین کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں