مسلط حکمرانوں نے عوامی زندگی کو روگ اور بھاری بوجھ بنادیا ‘ فرخ جاوید مون

پنجاب حکومت کی ساری کارکر دگی صرف اپنی نمود نمائش اور پی ٹی آئی کی کردار کشی کے سوا کچھ نہیں

پیر 13 مئی 2024 12:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ مسلط حکمرانوں نے عوامی زندگی کو روگ اور بھاری بوجھ بنادیا،پنجاب حکومت کی ساری کارکر دگی صرف اپنی نمود نمائش اور پی ٹی آئی کی کردار کشی کے سوا کچھ نہیں ، فارم 47کی پیداورموجودہ حکمران مفاد پرست ہیں ان سے عوامی خدمت کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہہ نومئی کے واقعات کو بہانہ بنا کر پی ٹی آئی کو غدار ثابت کرنے کا بیانیہ قوم نے زمین بوس کر دیا ہوا ہے، رجیم چینج آپریشن کے بعد کارکنوں و رہنمائوں پر ظلم کے جو پہاڑ توڑے جارہے ہیں اس کی تاریخ میں کو ئی مثال نہیں ملتی اس کے باوجود قوم کے دلوں سے بانی پی ٹی آئی کی محبت نہیں نکالی جا سکی آج بھی پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8فروری کے الیکشن میں دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کرکے بھی پی ٹی آئی کا راستہ کوئی نہیں روک سکا قوم نے جعلی اسمبلی کو مسترد کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں