وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے

اتوار 28 اپریل 2024 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں 24 گھنٹے کام کرنے والے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ کیا۔نادرا سنٹر میں بہت زیادہ رش تھا۔ شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس لیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہاکہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سنٹر بنائیں گے۔شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔میں نے سنٹر کا وزٹ کرکے تمام حالات کار کا خود جائزہ لیا ہے۔شہریوں کی شکایات۔ تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے۔ آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیںیہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔ بزرگ شہری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ آگئے ہیں۔ ہمارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔ شہریوں نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت نام ہے۔ یقین ہے کہ نادرا سنٹر کو بھی آپ ہی بہتر بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں