وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سینئرسیاستدان افضل تارڑ کی وفات پر اظہار افسوس

اتوار 28 اپریل 2024 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سینئر سیاستدان اور پارٹی کے مرکزی رہنما افضل تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مرحوم کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کرتے ہو ئے کہا کہ افضل تارڑ قائد محمد نوازشریف کے قریبی، بااعتماد اور وفاشعار ساتھی اورمیرے شفیق بزرگ تھے، ان کی وفات ہم سب کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے،آمریت کا طوفان ہو ،کوئی سیاسی جدوجہد یا دور اقتدارہو، افضل تارڑ ہمیشہ ایک پرخلوص اور وفادار ساتھی کی طرح پارٹی کے ساتھ حق کے راستے پر ڈٹے رہے۔

انہوں نے کہا کہ افضل تارڑ موسموں کی تبدیلی کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتے تھے، وہ سیدھے راستے پر چلنے اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے کھرے انسان تھے،ملک وقوم اورپارٹی کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور وابستگان کو صبرجمیل دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں