وزیرداخلہ محسن نقوی کا 24/7 فنگشنل نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ،بہت زیادہ رش، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے

وفاقی وزیر داخلہ کا شہریوں کی شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس،نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سنٹر بنائیں گے، شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، محسن نقوی آپ آگئے ہیں، ہمارے مسلے حل ہو جائیں گے،آپ کا بہت نام ہے، یقین ہے کہ نادرا سنٹر کو بھی اپ ہی بہتر بنائیں گے،شہریوں کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگو

اتوار 28 اپریل 2024 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں 24 گھنٹے کام کرنے والے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ کیا۔نادرا سنٹر میں بہت زیادہ رش تھا۔ شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس لیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہاکہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سنٹر بنائیں گے۔شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔میں نے سنٹر کا وزٹ کرکے تمام حالات کار کا خود جائزہ لیا ہے۔شہریوں کی شکایات۔ تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے۔ آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں۔یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔ بزرگ شہری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ آگئے ہیں۔ ہمارے مسلے حل ہو جائیں گے۔ شہریوں نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت نام ہے۔ یقین ہے کہ نادرا سنٹر کو بھی اپ ہی بہتر بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں