محکمہ ماحولیات نے سموگ رولز کی خلاف ورزی پر 2 فیکٹریاں بند کر دی

اتوار 28 اپریل 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) محکمہ ماحولیات نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان روڈ پر واقع ماریہ بی اوشن ڈائینگ کو دھواں کا تدارک نہ کرنے پر سیل کر دیا جبکہ دھواں کے اخراج پر فرینڈز تھرموپور ملتان روڈ کو بھی سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرنمنٹ کمیشن اور ڈی جی ماحولیات پنجاب کی ہدایات پر محکمہ ماحولیات لاہور کے اینٹی سموگ سکواڈز نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی اعجاز کی سربراہی میں اینٹی سموگ کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان روڈ پر مختلف فیکٹریوں کی انسپکشن کی جبکہ دو فیکٹریوں کو دھویں کے اخراج اور سموگ رولز کی خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا.اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی اعجاز کا کہنا تھاکہ آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹری مالکان کو عوام الناس کی صحت سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسی فیکٹریوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں