بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو ممکن بنانے میں محکمہ پراسیکیوشن اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، سید فرہاد علی شاہ

اتوار 28 اپریل 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو ممکن بنانے میں محکمہ پراسیکیوشن اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں انسانی حقوق کے موضوع پر منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں سمیت تمام مکتبہ فکر کے افراد کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ،محکمہ پراسیکیوشن انسانی حقوق کے تحفظ کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے، ان اقدامات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،کسی بھی جرم میں ملزم کو سزا ہوتی ہے تو اس کا کریڈٹ انویسٹی گیشن اور محکمہ پراسیکیوشن کو بھی جاتا ہے، قیام امن اور بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے آئین و قانون کی بالادستی نہایت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

کمیونیکشن میں خلا کی وجہ سے معاشرے میں اداروں کے خلاف منفی تاثر پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی کیسز میں ملوث ملزمان کو سزا ہو چکی ہوتی ہے لیکن میڈیا پر عوام کو آگاہ نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے عوام کا اداروں پر اعتماد نہیں رہتا اور وہ کئی کیسز میں خود سے ہی انصاف کے حصول کے لیے اور غلط فہمی میں قانون کو ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جرائم کے خاتمہ کے لیے دیگر محکموں کی طرح محکمہ پراسیکیوشن پنجاب بھی زیرو ٹالرنس پر عمل پیرا ہے ، میڈیا کو بھی چاہیے کہ مجرم کو ہونے والی سزا کو اجاگر کریں تاکہ عوام کا انصاف فراہم کرنے والے اداروں پر اعتماد بحال ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں