ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ

اتوار 28 اپریل 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے انارکلی،قلعہ گجر سنگھ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کے گرجا گھروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیااورڈیوٹی پر موجود جوانوں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ گرجا گھروں میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے۔ سپروائزری افسران حفاظتی انتظامات خود چیک کریں۔گرجا گھروں کی سکیورٹی پر تعینات جوان گردونواح کڑی نظر رکھیں۔ڈولفن،پی آریواور تھانوں کی گاڑیاں موثرگشت جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں