رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف 3376مقدمات درج،3486ملزمان گرفتارکیے گئے ‘لاہور پولیس

پیر 29 اپریل 2024 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) لاہور پولیس نے رواں سال میں منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں3376مقدمات درج کر کی3486ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سی2576کلو سے زائد چرس،120کلو سے زائد ہیروئن،52کلو سے زائد آئس اور23221لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ کینٹ ڈویژن میں منشیات فروشی کی689ملزمان ، سول لائنزڈویژن میں 349، سٹی ڈویژن میں 847، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں554، صدرڈویژن میں 493اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں554ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث مگرمچھوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین توڑنے کے لئے پولیس افسران متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کونشے سے محفوظ رکھنا اور منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کا قلع قمع لاہور پولیس کا اہم ایجنڈا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں