پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کے اقدام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

پیر 29 اپریل 2024 16:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے 3900 روپے فی من گندم خریداری کیلئے پالیسی جاری کی، حکومت نے 22 اپریل سے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کرنا تھی، انتظامیہ نے اپنی پالیسی کے مطابق کسانوں سے گندم کی خریداری شروع نہیں کی، استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو کسانوں سے گندم کی خریداری کا حکم دے اور گندم مافیاز کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں