میرٹ یقینی بنائیں گے، ہر انڈر پرفارمنگ ادارہ اور فرد جوابدہ ہوگا۔ وزیر تعلیم

پیر 29 اپریل 2024 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آج دنیا جس ماڈل پر چل رہی ہے ہم تعلیمی اداروں کو اسی ماڈل میں ڈھالیں گے اور مستحکم و سسٹین ایبل تعلیمی ادارے بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انڈر پرفارمنگ ادارے اور فرد جوابدہ ہوگا۔ جامعات سمیت ہر تعلیمی عہدے پر تقرریاں میرٹ پر ہوں گی۔ اس ضمن میں خواہشمندوں کو ٹیسٹ کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہرین تعلیم، وائس چانسلرز سے گفتگو اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی دور کریں گے اور قائد کی امنگوں کے مطابق خواندہ پاکستان بنائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ایجوکیشن کا فروغ بہت ضروری ہے۔ اب کوالٹی پر کمپرومائز نہیں ہوگا اور معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ آرٹس ٹیچرز کی پروموشن پالیسی پر نظر ثانی کریں گے بالخصوص ایسے اساتذہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جنہوں نے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران اپنی تعلیم کو امپروو کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے مختلف عہدوں پر فائز ہر ذمہ دار کی پرفارمنس کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں