cتجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن پلان تیار کر لیا گیا

پیر 29 اپریل 2024 21:20

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پانچ روزہ خصوصی انسداد تجاوزات آپریشن شروع کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر نے ریگولیشن ونگ کو احکامات جاری کردیئے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق شہر کے تمام زونز میں انسداد تجاوزات آپریشن شروع کیا جائے گا۔

پانچ روزہ خصوصی مہم میں اہم شاہراہوں، فٹ پاتھ اور مارکیٹوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے مین بلیوارڈ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، ملتان چوہنگی، کچا جیل روڈ، رائیونڈ روڈ اور ٹولنٹن مارکیٹ میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا جائے گا،جی ٹی روڈ، نور جہاں روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، قائد اعظم انٹر چینج، فیروز پور روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن ہو گا۔

(جاری ہے)

داتا دربار پیر مکی، دھرم پورہ علامہ اقبال روڈ، لاری اڈہ تا گریٹر اقبال پارک، اسلام پورہ، برکی روڈ اور پی آئی اے روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن ہو گا۔نواز شریف انٹر چینج تا روحی نالہ، شاہدرہ موڑ تا کالا خطائی روڈ، مادر ملت روڈ، سرکلر روڈ اردو بازار، شیر شاہ روڈ اور کریم بلاک میں بھی تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن ہو گا۔رافعہ حیدر نے کہا تجاوزات مافیا کے خلاف بلاتفریق و امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں