خصوصی انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ضلعی انتظامیہ کے افسران کے مختلف علاقوں کے دورے

پیر 29 اپریل 2024 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) خصوصی انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسترو نے یو سی 16 چائنہ اسکیم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے والٹن 09 میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے یو سی 09 راوی زون میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے یو سی 120 میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے یو سی 99 خان کالونی میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ڈور مارکنگ، فنگر مارکنگ، ٹیلی شیٹس اور مائیکروپلان کا جائزہ لیا اوریو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز کو مائیکرو پلان کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہاکہ خصوصی انسداد پولیو مہم29 اپریل تا 05 مئی تک جاری رہے گی پولیو مہم میں 22 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف ہے پولیو مہم میں 274 یو سی ایم اوز، 1175 ایریا انچارجز، 5820 موبائل ٹیمیں، 371 فکسڈ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انتظامی افسران پولیو مہم کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیںخصوصی انسداد پولیو مہم میں ڈیش بورڈ پر جعلی اندراج کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہ دی جائے۔انہوں نے کہاکہ والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اس بار بھی ہر بار کی اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیںکیونکہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کو بہت بڑی محرومی سے بچا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں