الحمراء میںرقص کے عالمی دن کی مناسبت سے ثقافتی،روایتی وکلاسیکی رقص کی رنگا رنگ شام کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میںرقص کے عالمی دن کی مناسبت سے ثقافتی رقص کی رنگا رنگ شام کا انعقادکیا گیا۔تقریب الحمراء اور شاکر علی میوزیم کی مشترکہ پیش کش تھی۔صوفیانہ،کلاسیکی و فوک رقص پر آرٹسٹوں نے دلپذیر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

سربراہ الحمراء طارق علی بسرا نے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء آرٹ پرفارم کرنے والوں اور آرٹ دیکھنے والے کے درمیان پُل کا کردار ادا کر رہا ہے، عوام اپنی تہذیب و ثقافت کو دیکھنا پسند کرتی ہے،جھومر، گدّا، لڈی، بھنگڑا، کتھک ہماری روایات کا عکس ہے۔

انھوں نے کہا کہ فن کا یہ اظہار ،ْ معاشرتی اقدار سے محبت کا بیان ہوتا ہے۔انٹرنیشنل ڈانس ڈے کے موقع پر افریقی جنگل ڈانس پر شائقین نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔آرٹسٹوں نے اس میدان کے لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الحمراطارق علی بسرا اور نامور آرٹسٹ راشد محمود نے پروگرام میں پرفارم کرنے والے آرٹسٹوں میں اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں