عوام کی فلاح و بہبود ،علاقے کی ترقی کیلئے اقدامات کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے‘افضل کھوکھر

پاکستان ایک بار پھر معاشی طور پر خوشحال ہوگا اور عوام کی زندگیوں میں بھی آسودگی آئے گی‘رکن قومی اسمبلی

منگل 30 اپریل 2024 17:13

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کے لئے اقدامات کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے ، پاکستان ایک بار پھر معاشی طور پر خوشحال ہوگا اور عوام کی زندگیوں میں بھی آسودگی آئے گی ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقے کے عوام کا شکر گزار ہوں جو ہر بار اعتماد کرتے ہوئے کامیاب کرواتے ہیں ، عوام کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے ،عوام سے جو وعدے کیے گئے ان کی تکمیل کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ان شا اللہ بہت جلد اس کے ثمرات بھی ملیں گے۔

ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ اپنے قائد نواز شریف کے خدمت کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم سب عوام اور ملک کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

تاریخ گواہ ہے کہ جب جب بھی مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئے ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا اور عوام کے مسائل حل ہوئے ،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایک بار پھر معاشی طور پر خوشحال ہوگا جس سے عوام کی زندگیوں میں بھی آسودگی آئے گی ۔انہوں نے کسانوں کے حوالے سے کہا کہ حکومت کسانوں کے حقیقی نمائندوں سے مکمل رابطے میں ہے اور کسانوں کے ہر قسم کے مفاد کا تحفظ کر رہی ہے ،کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں