لاہور،انرولمنٹ میں مسلسل کمی، 209ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری

منگل 30 اپریل 2024 17:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) لاہور کے ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کی انرولمنٹ میں مسلسل کمی،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 209ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیو سماج روڈ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمن آباد میں ایک ہزار سے زائد بچے سکول چھوڑ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیڈی میکلیگن اور گورنمنٹ ہائی سکول گھوڑے شاہ سے بھی ایک،ایک ہزا بچے سکول چھوڑ گئے۔ایک ماہ کے دوران زیادہ تر سکولوں میں بچوں کی تعداد پانچ ،پانچ سے زائد کم ہوئی ہے،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 15مئی تک انرولمنٹ کے اہداف پورے کرنے کا حکم دے دیا۔داخلوں کے اہداف پورا نہ کرنے والے سربراہان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں