گورنر خیبرپختونخوا ہ غلام علی کی نواز شریف سے ملاقات، مریم نواز بھی موجود تھیں

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ ذرائع

بدھ 1 مئی 2024 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) خیبر پختونخوا ہ کے گورنر حاجی غلام علی نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں