مزدوروں کی فلاح و بہبود ،انکے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ ملک احمد خان

موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے‘سپیکر پنجاب اسمبلی

بدھ 1 مئی 2024 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے محنت کشوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے،قوم، ملک کی ترقی میں مزدوروں کے کردار اور معاونت کو سراہتی ہے جبکہ اسلام سماجی انصاف،مساوات اور انسانی حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے، اسلام نے عالمی لیبر قوانین سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق سے متعلق رہنما اصول طے کر دیے تھے، محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ مزدور دوست پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مزدوروں کو زرق حلال کے حصول کیلئے موزوں ماحول میسر ہوں، اس طرح ہمارے مزدور پاکستان کی طاقت بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آج ہم محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں