ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی کا چائنیز قونصلیٹ لاہور کا دورہ ،ڈپٹی چینی قونصل جنرل سا کی سے ملاقات

بدھ 22 مئی 2024 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے چائنیز قونصلیٹ لاہور کا دورہ کیا اور ڈپٹی چینی قونصل جنرل سا کی سے ملاقات کی ۔ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ عظمیٰ سلیم، ایس ایس پی آپریشنز عثمان اعجاز باجوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی ایس پی نعیم عزیز سندھو اور چینی قونصل خانے کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دوران ملاقات سی پیک، نان سی پیک سمیت پنجاب میں جاری اہم منصوبوں، چائنیز شہریوں کے سکیورٹی امور زیر غور آئے۔ ڈی آئی جی منتظر مہدی نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاک چین دوستی کی ایک مثال ہے، چائنیز ماہرین اور شہریوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ چائنیز شہریوں کی سکیورٹی، رہائش گاہوں، دفاتر، ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی انتہائی جانفشانی اور ایمانداری سے سر انجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چینی قونصل جنرل سا کی نے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چائنیز کی سکیورٹی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی چینی قونصل جنرل سا کی نے کہا کہ ایس پی یو پنجاب پولیس سی پیک، نان سی پیک سمیت مختلف پراجیکٹس پر چینی شہریوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، مجھے پورا یقین کہ چائنیز کی سکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ میں اپنے ملک و قوم کی جانب سے سکیورٹی خدمات پر آپ کا بے حد مشکور ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں