ہ*ایک ماہ میں 192 گھر سے بھاگے، گمشدہ بچی/ بچیاں ورثا کے حوالے کئے گئے : ریلویز پولیس

بدھ 22 مئی 2024 22:30

و*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) ریلویز پولیس کی ماہ اپریل کی فلاحی کارروائی کی تفصیلات جاری کر دی گئیں ، یکم اپریل سے 30اپریل تک 192گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچی/بچیاں ورثا کے حوالے کئے گئے جبکہ 652مسافروں کو تقریباً 94لاکھ 27ہزار کا گمشدہ سامان واپس کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق معمر افراد اور زخمیوں سمیت 3897مسافروں کو وہیل چیئر اور طبی امداد فراہم کی گئی، پشاور ڈویژن نے 15، راولپنڈی اور لاہور نے 42/42جبکہ ملتان 22، سکھر 24، کراچی ڈویژن نے 41 اور کوئٹہ نے 06بچوں/بچیوں کو ورثا کے حوالے کیا۔

گمشدہ سامان کے حوالے سے راولپنڈی نے 133، لاہور 256، ملتان 30، سکھر 61، کراچی 178اور کوئٹہ ڈویژن نے 11مسافروں کو انکا قیمتی سامان واپس کیا۔ دیگر امداد کی صورت میں پشاور نے 232، راولپنڈی نے 24، لاہور نے 657، ملتان نے 133،سکھر نے 77کراچی نے 2736 اور کوئٹہ نے 38 مسافروں کی معاونت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں