کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کا مزدوروں کو زبردست خراج تحسین

سو شل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں پیڈز وارڈ ،ایمرجنسی کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب نے مزدورں کا عالمی دن ہسپتال میں بیمار مزدوروں اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ گذارا

بدھ 1 مئی 2024 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) عالمی یوم مزدور ڈے پرکمشنر سوشل سکیورٹی نے مزدوروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مزدوروں کے ساتھ لیبر ڈے منانے کیلئے کمشنر سوشل سکیورٹی سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور پہنچ گئیں۔کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب نے اس موقع پر ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں پیڈز سرجری وارڈاور نئے ایمرجنسی بلاک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرکے عالمی یوم مزدور ڈے پر مزدوروں اور اُن کے اہل خانہ کو تحفہ پیش کیا۔

وائس کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سہیل عزیز، ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر اظہر منہاس، ہیڈ آفس پرنسپل افسران، ڈاکٹرز، نرسسز و دیگر سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔ 8 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے نئی ایمرجنسی بلاک میں مزدوروں کو ایک چھت تلے علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔

(جاری ہے)

پیڈ زوارڈز میں سوشل سکیورٹی کے تحت مزدوروں کے بچوں کو سرجری کی سہولیات حاصل ہوں گی۔

8 بیڈز پر مشتمل پیڈ ز وارڈز میں 4 ڈاکٹرز، 8 نرسسز اور پیرا میڈیکل سٹاف تین شفٹوں میں اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے۔اس سے قبل مزدوروں کے بچوں سرجری کیلئے چلڈرن ہسپتال ریفر کیا جاتا تھا۔اس موقع پر نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیراتی کام کے حوالے سے کمشنر سوشل سکیورٹی کو بریفنگ بھی دی گئی۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے متعلقہ حکام کو تین سے چار ماہ میں تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 32 پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز سرجری میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

جولائی میں مزید32 نئے ٹرینی سرجری ڈاکٹرز کے آنے سے ہسپتال کے سرجری کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں پیڈ زوارڈز کے قیام سے مزدوروں کے بچوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔پیڈز وارڈز کے قیام سے مزدورں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا۔ مزید براں کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

مریضوں کی عیادت کی اور لیبر ڈے کی مناسبت سے مریضوں اور اُن کے اہل خانہ میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کا کہنا تھا کہ صحت و مند خوشحال مزدور ہی ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پیسی مزدوروں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہم میں کوشاں ہے۔

مزدوروں کو بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ عالمی مزدور ڈے کے موقع پر پنجاب سوشل سکیورٹی کے دیگر ہسپتالوں اور دفاتر میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔سوشل سکیورٹی ہسپتال کوٹ لکھپت لاہور میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص کیلئے سکریننگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کے ذریعے خواتین کو چھاتی کے سرطان بارے آگاہی فراہم کی گئی۔کیمپ میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ماہر سرجن سے علاج و معالجہ و آگاہی کی سہولیات حاصل کیں.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں