ڈی جی بہبود آبادی ثمن رائے کی مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت

پولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اورپی پی آئی ایف کے تمام افسران و اہلکاران اور فیلڈ ورکرزمحکمہ کے درخشاں ستارے اور سفیر ہیں

بدھ 1 مئی 2024 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ثمن رائے نے مزدوروں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اورپی پی آئی ایف کے تمام افسران و اہلکاران اور فیلڈ ورکرزمحکمہ کے درخشاں ستارے اور سفیر ہیں۔ان سب کی وجہ سے صوبہ بھر میں خاندانی منصوبہ بندی کے سلسلہ میں فراہم کی جانے والی خدمات سے ہر شادی شدہ جو ڑا مستفید ہو رہا ہے۔

صوبہ بھر میں ان بے لوث خدمات کی بدولت محکمہ بہبود آبادی کا تشخص بلند ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں۔ان کی بے لوث عوامی خدمت ایک انقلاب آفرین اقدام ہے۔جو محکمے کے ماتھے کا جھومر بن کر سامنے آیا ہے۔ محکمہ نے مختصر عرصہ میں عوامی خدمت کے سلسلہ میں چھوٹے خاندان کی اہمیت و افادیت کے سلسلہ میں جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ کبھی بھلائے نہ جا سکیں گے۔ پا پولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے تمام فیلڈافسران نے ہر محاذپر کارکردگی اور کامیابی کو اجاگر کرنے اور عوام الناس تک کارکردگی کو پہنچانے میں جدیدطریقہ کار سے پیش پیش رہے ہیں۔ان تمام کی ان خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں