پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ

بدھ 1 مئی 2024 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پنجاب حکومت ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے کسانوں کو فی ٹیوب ویل 50 فی صد تک سبسڈی دے گی۔وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے میں کسانوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے میں کسانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، اس کے لیے کسانوں کو 12 ارب روپے دیے جائیں گے۔وزارت خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق ہر کسان اپنا ٹیوب ویل 20 کلو واٹ تک سولر پر منتقل کر سکتا ہے۔وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل 50فی صد تک سبسڈی دے گی، سبسڈی دینے کا مقصد کسانوں کی بجلی لاگت میں کمی لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں