لیسکو ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب منعقد

جمعرات 2 مئی 2024 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے ماہ اپریل میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزازمیں شاندار تقریب جمعرات کو منعقد کی گئی۔ترجمان لیسکو کے مطابق ریٹائر ہونے والے 48ملازمین کو پینشن پیپرز اور واجبات کے چیکس دینے کی تقریبات میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر،ڈی جی ایڈمن ضمیر حسین کولاچی، منیجر ایڈمن حارث بشارت اور ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر نے شرکت کی۔

تقریب میں ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین کی پرتکلف چائے اور ریفریشمنٹ سے تواضع کی گئی جبکہ پینشن پیپرز اور واجبات کے چیک بھی موقع پر دیے گئے۔تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے ریٹائرڈ ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لیے محترم ہیں اور ان کی عزت کے ساتھ ریٹائرمنٹ پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کا مقصد آپ کی کمپنی کے لیے دی گئی خدمات کو سراہنا ہے کیونکہآپ نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ کمپنی کے لیے وقف کیا اور بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر میں آپ کی جانب سے کمپنی ترقی کے لیے کی گئی کاوشوں کا شکر گزار ہوں، آپ کی ریٹائرمنٹ کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اس ادارے سے آپ کا تعلق ختم ہوگیا بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ ہمارے لئے اسی طرح عزت کے قابل ہیں اور آپ کا اور ہمارا رشتہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔ آخر میں انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے اچھی صحت اور خوشگوار زندگی کے لیے دعاکی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں