شاہد محمود کا ایم پی اے شعیب صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ

حاجی امداد حسین ، ماجد کمبوہ ، جاوید اقبال ، عامر الطاف ، شاہ رخ امداد و دیگر کی شرکت

پیر 13 مئی 2024 15:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سماجی کارکن چوہدری شاہد محمود نے حلقہ پی پی 149سے استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں (ن) لیگ کے سابق صدر لاہور حاجی امداد حسین ، چوہدری ماجد کمبوہ ، چوہدری اکرم ، چوہدری افتخار ، جاوید اقبال کمبوہ ، میاں عامر الطاف ، فہد حسین چراغ، زاہد ٹیڈی ، آفتاب ٹیڈی ، لالہ فضل ، مہر اشفاق ، خلیل موٹا ، رانا رفیق ، میاں خلیل ، میاں آصف ، مختار حسین ، عابد ڈی جے ، پا حمید ، اعجاز بھٹی، ن لیگ یوتھ ونگ کے نائب صدر شاہ رخ امداد سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر شعیب صدیقی نے کہا شمالی لاہور میں چوہدری شاہد محمود کا کمبوہ خاندان بہت بڑا ہے ، ان کی پوری ٹیم نے میری کامیابی کیلئے اپناالیکشن سمجھ کر لڑا ، میں اپنے ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولتا ، پی پی 149کے عوام کی خدمت کر کے ثابت کروں گا کہ چوہدری شاہد محمود کا میری حمایت کرنے کافیصلہ درست تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں