بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں13ہزار سے زائد مقدمات درج، 12ہزارسے زائدملزمان گرفتار

بدھ 22 مئی 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) رواں برس بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں13ہزار سے زائد مقدمات درج کر کے 12ہزارسے زائدملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاںجاری ایک بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کی1834ملزمان،صدرڈویژن میں2240، کینٹ ڈویژن میں3696، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں2013، سٹی ڈویژن میں2238اورسول لائنزڈویژن میں757ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپورمعاونت فراہم کی جا رہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بجلی چوری کے کیسز کے چالان پراسیکیوٹرز کے ساتھ مل کر جلد مکمل کریں۔انہوں نے شہر یوں سے کہا کہ بجلی چوری کی صورت میں پولیس اور متعلقہ اداروں کو بروقت مطلع کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں