پاکستان کاپا نی بند کر نے سے پہلے مودی کا حقہ پانی بند ہو نے والا ہے ،ڈاکٹر عتیق الرحمن

جمعہ 25 نومبر 2016 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) جمعیة علما ء اسلام پنجاب کے صدر ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ بھار تی وزیراعظم پاکستا ن کا کیا پانی بند کر ے گا پاکستان کاپا نی بند کر نے سے پہلے خو د اس کا حقہ پانی بند ہو نے والا ہے مودی انڈیا میں نا کام حکومتی کارکر دگی چھپانے کیلئے مقبو ضہ کشمیراور پاکستان پر اپنی خفت مٹانے کی کو شش کررہاہے ہے جس پر اسے منہ کی کھانا پڑے گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ضلع سرگودھا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عتیق الرحمن نے مز ید کہا کہ بھارتی جار حیت کیخلاف سب متحد ہیں‘ بھارت کی بلا اشتعال فائر نگ غیر اعلانیہ جنگ کی سازش ہے پاک افواج اس کو منہ توڑ جواب ہی دیگی ‘پاکستان کی امن کی خواہش کو بھارت ہماری کمزوری نہ سمجھے‘ جب تک ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نہیں ہوتا عوام کو تعلیم ،صحت ،چھت اور روز گار کی بنیادی سہولتیں نہیں ملیں گی انہو ں نے مز ید کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلامی نظام کے عملی نفاد کیلئے علما ء حق کی سر پر ستی میں اپنا کر دارادا کررہی ہے کے پی کے میں صد سا لہ عالمی اجتماع میں دنیا پھر سے علما ء کے و فو د آئیں گے جمعتہ علما ء اسلام ملک میں اسلامی آئین کے عملی نفا ذ تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں