جتنا ہو سکے دوسروں کا خیال کریں : عائزہ خان

جمعہ 3 اپریل 2020 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ آنے والے کل میں کورونا سے زیادہ خودکشی کے واقعات سے ڈر لگ رہا ہے۔

(جاری ہے)

عائزہ خان کا سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک پیغام میں کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ ہم سب کے لئے اس وقت گھروں میں رہنا بہت ضروری ہے پر کبھی کبھی دوسروں کی مدد کے لئے باہر نکلنا پڑتا ہے۔ ہمارے آس پاس بہت سے لوگ ہیں جو آنے والے دنوں کے لئے تیار نہیں ہیں۔عائزہ خا ن کا مزید کہنا تھا کہ برائے مہربانی جس سے جتنا ہو سکے ایک دوسرے کا خیال کرے، مثبت سوچ رکھیں ، ہمارے ساتھ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں